محکمہ زراعت کہروڑپکا کے آفیسر مہر راشد کا حکومتی نرخ سے زائد ریٹ پر کھاد فروخت کرنے والے ڈیلروں کو بھاری جرمانے عائد

Mahboob Aslam محبوب اسلم ہفتہ 31 جولائی 2021 16:24

محکمہ زراعت کہروڑپکا کے آفیسر مہر راشد کا حکومتی نرخ سے زائد ریٹ پر کھاد فروخت کرنے والے ڈیلروں کو بھاری جرمانے عائد
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 جولائی2021ء) وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر محکمہ زراعت کا کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل مقررہ قیمتوں کی مانیٹرنگ جاری محکمہ زراعت کی ٹیمیں مختلف علاقوں میں کھاد ڈیلروں کی دوکانوں پر چھاپے مارے گئے امیر پور اسٹیشن میں مہنگی کھاد فروخت کرنے پر زراعت آفیسر مہر راشد نے ڈیلروں کو بھاری جرمانے عائد کردیے اس موقع پر مہر راشد نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا دوکاندار کاشتکاروں کو حکومتی نرخ سے زائد ریٹ پر کھاد فروخت کررہے تھے
سونا یوریا اور ڈی اے پی کھاد پر فی بوری 300 سے 400 روپے پر اضافی لیے جارہے تھے مہنگی کھاد فروخت پر ڈیلرز کو 57000 روپے جرمانہ کیا گیا ہے
ان دوکانداروں کو وارننگ جاری کی ہے کہ آئندہ کھاد سرکاری نرخ سے زائد فروخت نہ کریں
جعلی یا مہنگے داموں زرعی مداخل فروخت کرنے والے مافیہ کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جارہا ہے کاشتکاروں کے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جارہا ہے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں