لودھراں والوں نے اے ٹی ایم مشین کو اکھاڑ کر دریائے ستلج میں غرق کردیا، شہباز شریف
․جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے امریکہ کے 5 ارب ڈالر کو مسترد کر دیا ہے آپ نے اس نواز شریف کو ووٹ دیا ہے ، وزیراعلیٰ نواز شریف کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا ، یہ کوئی معمولی بات نہیں ، زرداری صاحب آپ نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کے منصوبے نہ لگائے لیکن ساری دولت لوٹ کر لے گئے، عمران خان صاحب کہتا ہے ہم نے بجلی پیدا کی تو بتائیں وہ بجلی کہاں ہی یہاں پر ہے یا مریخ پر ہی ، آپ جھوٹوں کے آئی جی ہیں آپ نے ایک واٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی، لودھراں میں ورکرز کنونشن سے خطاب
ہفتہ 17 فروری 2018 20:09
(جاری ہے)
ان کا کہنا تھا کہ آپ نے اس شخص کو جس نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنانے کے لیے امریکہ کے 5 ارب ڈالر کو مسترد کردیا آپ نے آج اس نواز شریف کو ووٹ دیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی قیادت میں لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہوگیا ہے اور یہ کوئی معمولی بات نہیں ہے، جناب زرداری صاحب آپ نے اپنے دور اقتدار میں بجلی کے منصوبے نہ لگائے لیکن ساری دولت لوٹ کر لے گئے۔شہباز شریف نے کہا کہ عمران خان صاحب کہتے ہیں ہم نے بجلی پیدا کی تو بتائیں وہ بجلی کہاں ہی یہاں پر ہے یا مریخ پر ہی ، آپ جھوٹوں کے آئیجی ہیں آپ نے ایک واٹ بھی بجلی پیدا نہیں کی۔واضح رہے کہ 12 فروری کو لودھراں میں این اے 154 پر ہونے والے والے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کے امیدوار محمد اقبال شاہ نے تحریک انصاف کے امیدوار علی ترین کو بھاری اکثریت سے شکست دی تھی۔پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما جہانگیر ترین کی نااہلی سے خالی ہونے والی اس نشست پر مسلم لیگ (ن) کے امیدوار کی شاندار کامیابی پر سابق وزیراعظم میاں نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف آج لودھراں پہنچ رہے ہیں۔شریف برداران بہاولپور بائی پاس کے قریب نیو اسٹیڈیم میں ورکرز کنونشن سے خطاب کے دوران لودھراں کے عوام کا شکریہ ادا کریں گے۔ورکرز کنونشن میں مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت کے بیٹھنے کے لیے 46 فٹ لمبا، 16 فٹ چوڑا اور 6 فٹ اونچا اسٹیج بنایا گیا ہے جبکہ شرکائ کے بیٹھنے کے لیے کرسیاں بھی لگادی گئی ہیں۔اس حوالے سے تیاریاں رات گئے مکمل کرلی گئیں اور لیگی کارکنوں نے اپنے قائد کے لودھراں آنے کی خوشی میں ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے بھی ڈالے۔لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں
لودھران، کانسٹیبل کی لڑکی سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج
نمبرداری کا تنازعہ ، بلوچ گروپ کے مسلح افراد کی فائرنگ ، 4 افراد جاں بحق
جہانگیر ترین کی عوامی خدمات جاری ، یونین کونسل 360 ڈبلیو بی کی عوام کیلئے ایمبولینس عطیہ کر دی
لودھراں،50 سالہ ملزم کی 20 سالہ قوت گویائی سے کزن سے مبینہ زیادتی
میری 2 بہنیں اغوا ہیں ، پولیس مبینہ اغوا کاروں سے ساز باز ہے، صنم بی بی
ملتان سلطان کے کھلاڑی پولیو کے خاتمے کی مہم میں شریک ہونگے، علی ترین
جیت کا نوٹیفیکیشن جاری ہونے کے باوجود پی ٹی آئی سے ایک اور نشست چھن گئی
پاک فوج ملک کی سلامتی اور سرحدوں کی حفاظت کی ضامن ہے، عبدالرحمان کانجو
لودھراں کے لوگوں کی بے لوث خدمت جاری رکھوں گا، جہانگیر ترین
نگہبان رمضان پیکج کے تحت لودہراں کے مستحق 33 ہزار افراد میں راشن بیگ تقسیم
دارالامان لودہراں میں عالمی یومِ خواتین کے موقع پر خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا
لودھراں،1 ارب 96 کروڑ سے پنجاب رورل سسٹین ایبل واٹر سپلائی اینڈ سینیٹیشن پروجیکٹ کا آغاز کر دیا گیا
لودھراں سے متعلقہ
پاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
8 فروری کے عام انتخابات کے بعد جو فارم 47 خلافِ قانون کئی روز تک جاری نہ ہوئے انکا ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد جاری ہونا نہایت حیرت انگیز ہے،پی ٹی آئی
-
ایران کے صدر کی کراچی آمد،گورنر اور وزیراعلی سندھ نے پرتپاک استقبال کیا
-
ای بائیکس پورٹل کے ذریعے 1 لاکھ سے زائد طلبہ نے رجسٹریشن کروالی
-
ڈیجیٹل انسانی ترقی کے انڈکس میں پاکستان 193 ممالک میں 164 ویں نمبر پر آگیا
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے، بھرپور کوشش ہے کوئی بھی بچہ اسکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم
-
معیاری تعلیم کا فروغ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے،ہماری بھرپور کوشش ہے کہ کوئی بھی بچہ سکول سے باہر نہ ہو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی برطانیہ کی معروف جامعات کے نمائندہ وفد سے گفتگو
-
اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے صارفین کے اعتماد کے اعشاریے جاری کر دیئے گئے
-
پی ٹی آئی نے ضمنی انتخاب کے چند گھنٹے بعد فارم 47 کا جاری ہونا حیرت انگیز قرار دے دیا
-
پتوکی،مسلح ملزمان 22سالہ لڑکی کو اسلحہ کے زور پر اغوا کرکے فرار
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
سعد رفیق کا اپنی پرانی تقریر ایڈٹ کرکے جاری کرنے پر قانونی کارروائی کا اعلان
-
وزیرخارجہ اسحاق ڈارنے دائرکردہ درخواست میں بائیومیٹرک تصدیق کرادی