میرا شاہ محمود قریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے ،ْجہانگیر ترین

جمعہ 6 جولائی 2018 16:32

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ پارٹیوں میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں ،ْمیرا شاہ محمود قریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے ،ْپارٹی مفاد کی خاطر ناراض کارکنوں اور رہنمائوں کے گھروں میں جائوں گا۔

(جاری ہے)

میڈیا سے گفتگو میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہاکہ نواز شریف کی پارٹی سے امیدوار اور کارکن بھاگ رہے ہیں اور نواز شریف گرفتاری سے ڈرتے ہیں ،ْ اس لئے لندن جاکر چھپ گئے۔

میاں صاحب وطن واپس آئیں اور مقدمات کا سامنا کریں۔انہوںنے کہاکہ پارٹیوں میں چھوٹے موٹے اختلافات ہوتے ہیں ، میرا شاہ محمود قریشی سے کوئی اختلاف نہیں ہے، پارٹی مفاد کی خاطر ناراض کارکنوں اور رہنمائوں کے گھروں میں جائوں گا۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں