تھانہ سٹی لودھراں کے پولیس اہلکاروں کی غنڈہ گردی

بغیر نمبر پلیٹ موٹرسائیکل لے کر شہریوں کو ہراساں کرنے لگے ، ویڈیو سوشل میڈیا پر آ گئی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 3 ستمبر 2018 15:53

لودھراں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 03 ستمبر 2018ء) : ٹریفک پولیس کی رشوت خوری ہو یا پھر پولیس کا ہراساں کیا جانا ، اس حوالے سے سوشل میڈیا پر کئی ویڈیوز اپ لوڈ ہوتی رہتی ہیں جن پر ایسے اہلکاروں کا بے نقاب کیا جاتا ہے۔ حال ہی میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بُک پر سامنے آئی جس میں ایک پولیس اہلکار کو شہریوں کو ہراساں کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ ویڈیو بنانے والے شہری نے پولیس اہلکار اور اس کی بغیر نمبر پلیٹ والی موٹرسائیکل دکھائی اور بتایا کہ نہ تو ان کی موٹر سائیکل پر نمبر پلیٹ ہے اور نہ ہی یہ اپنا نام بتا رہے ہیں اور خود دعویٰ کر رہے ہیں کہ انہیں ایس ایچ او صاحب نے بھیجا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا گیا کہ خود کو پولیس اہلکار کہنے والے شخص کی شرٹ پر کوئی بیج بھی موجود نہیں تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ پولیس اہلکار کو موبائل فون پر کسی کو میسج اور کال کرتے دیکھا گیا۔ اس ویڈیو کے حوالے سے بتایا گیا کہ ویڈیو میں دیکھا گیا پولیس اہلکار رات کو 11 بجے سوئے شہریوں کا دروازہ بجا کر کرایہ نامہ چیک کرنے کی آڑ میں شہریوں کو ہراساں اور رشوت طلب کرنے لگے۔

رشوت نہ ملنے پر پولیس اہلکار نے جھوٹی FIR کی دھمکیاں بھی دیں۔بغیر نمبر پلیٹس کی غیر سرکاری بائیک پر بغیرنام کے بیج/ بغیر سروس کارڈ/بغیر بیلٹ نمبر کےSHO تھانہ سٹی لودہراں کی ایماء پر غیر قانونی طریقے سے رات کے 11 بجے لوگوں کو بے سکون کیا۔ مقامی افراد نے کہا کہ ہمDPO لودہراں, RPO ملتان, IG پنجاب, وزیراعلی پنجاب اور چیف جسٹس سپریم کورٹ سے اپیل کرتے ہیں کہ اس معاملے کا نوٹس لے کر واقعے میں ملوث ان کالی بھیڑوں کو سسپنڈ کرکے ان کے خلاف سخت قانونی و محکمانہ کارروائی کی جائے۔

اور ذمہ داران کو سخت سزا دی جائے۔سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو کو آپ بھی ملاحظہ کیجئیے:


لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں