میری جانب سے بہاولپور میں صوبہ جنوبی پنجاب سب سیکرٹریٹ کے قیام کی حمایت کی خبریں بے بنیاد ہیں ،ْجہانگیر ترین خان

ملتان جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا اور مرکزی شہر ہے اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کی ملتان تک رسائی بہاولپور کی نسبت آسان ہے ،ْ گفتگو

ہفتہ 24 نومبر 2018 20:00

میری جانب سے بہاولپور میں صوبہ جنوبی پنجاب سب سیکرٹریٹ کے قیام کی حمایت کی خبریں بے بنیاد ہیں ،ْجہانگیر ترین خان
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 نومبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ میری جانب سے بہاولپور میں صوبہ جنوبی پنجاب سب سیکرٹریٹ کے قیام کی حمایت کی خبریں بے بنیاد ہیں۔اپنے بیان میں جہانگیر خان ترین نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے فیصلہ کرلیا ہے کہ صوبہ جنوبی پنجاب کا سب سیکرٹریٹ ملتان میں ہی قائم ہوگا اور میں عمران خان کے اس فیصلے کی مکمل حمایت کرتا ہوں۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ ملتان جنوبی پنجاب کا سب سے بڑا اور مرکزی شہر ہے اور جنوبی پنجاب کے لوگوں کی ملتان تک رسائی بہاولپور کی نسبت آسان ہے۔جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے الیکشن سے قبل سب سے پہلے جنوبی پنجاب صوبے کے قیامصوبے کی حمایت کا اعلان کیا تھا اور تحریک انصاف کے 100 روزہ پلان میں صوبہ جنوبی پنجاب کا قیام شامل ہے۔

(جاری ہے)

جہانگیر ترین نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ بننے سے قبل سول سیکرٹریٹ اپنا کام شروع کردیگا۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ میں نے لودھراں میں پریس کانفرنس میں واضح کیا تھا کہ حکومت جنوبی پنجاب صوبے پر کام کررہی ہے اور ہم جلد جنوبی پنجاب میں سول سیکرٹریٹ قائم کردیں گے جہاں ایڈیشنل چیف سیکرٹری اور ایڈیشنل آئی جی لیول کے افسران بیٹھیں گی. جنوبی پنجاب کے شہریوں کو اپنے کام کے لیے لاہور نہیں جانا پڑیگا۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں