یکم جولائی سے جنوبی پنجاب میں پبلک سیکریٹریٹ بن جائے گا ،ْصوبہ پی ٹی آئی دور میں بنے گا ،ْجہانگیر ترین

احتساب کا گھیرا تنگ ہورہا ہے اسی لئے تو سیاسی دبائو ڈالا جا رہا ہے،نواز شریف فیصلہ خلاف آنے پر کس بنیاد پر عوامی مہم چلائیں گے، اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہورہے ،ْ اپوزیشن کو اسمبلی چلانے میں دلچسپی ہی نہیں ،ْ میڈیا سے گفتگو

جمعرات 20 دسمبر 2018 18:35

یکم جولائی سے جنوبی پنجاب میں پبلک سیکریٹریٹ بن جائے گا ،ْصوبہ پی ٹی آئی دور میں بنے گا ،ْجہانگیر ترین
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 دسمبر2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ یکم جولائی سے جنوبی پنجاب میں پبلک سیکریٹریٹ بن جائے گا، صوبہ پی ٹی آئی دور میں بنے گا، احتساب کا گھیرا تنگ ہورہا ہے اسی لئے تو سیاسی دبائو ڈالا جا رہا ہے،نواز شریف فیصلہ خلاف آنے پر کس بنیاد پر عوامی مہم چلائیں گے، اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہورہے ،ْ اپوزیشن کو اسمبلی چلانے میں دلچسپی ہی نہیں۔

جمعرات کو جہانگیر ترین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ پی ٹی آئی دور میں بنے گا ،ْ کام جاری ہے، جنوبی پنجاب صوبہ بننے میں بہت سے مسائل ہیں، پانی، این ایف سی ایوارڈ کی سینیٹ میں منظوری لی جائیگی۔انہوںنے کہاکہ یکم جولائی سے جنوبی پنجاب میں پبلک سیکرٹریٹ بن جائے گا، مسلم لیگ (ن) نے گنے کے کاشتکاروں کا استحصال کیاتھا، گنے کا ریٹ 180روپے فی من ملے گا، نواز شریف فیصلہ خلاف آنے پر کس بنیاد پر عوامی مہم چلائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ بہت بڑی کرپشن پکڑی گئی ہے، 24 دسمبر کو رپورٹ منظرعام پر آئے گی، یہ دولت بچانے کے لیے دباؤ ڈالیں گے لیکن سب کچھ سامنیآجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ احتساب کا گھیرا تنگ ہورہا ہے اسی لئے تو سیاسی دبائو ڈالا جا رہا ہے، اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل نہیں ہورہے، چاہتے ہیں کہ اسمبلی چلے، اپوزیشن کو اسمبلی چلانے میں دلچسپی ہی نہیں

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں