لودھراں، ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت، 5 بہنوں کا 7 سالہ اکلوتا بھائی زندگی کی بازی ہارگیا

پیر 17 جون 2019 15:40

لودھراں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جون2019ء) ڈاکٹروں کی مبینہ غفلت 5 بہنوں کا اکلوتا 7 سالہ ننھا احمد زندگی کی بازی ہارگیا۔ اہل خانہ کے مطابق احمدکے گلے میں رسولی تھی جسے عائشہ ارفع ہسپتال اینڈ میٹر نٹی ہوم النور گارڈن لے جایا گیاجہاں اس کا آپریشن کیاگیا، ڈاکٹر شاہدرشید اوراس کے ساتھی کی مبینہ غفلت کی وجہ سے احمد دوران اپریشن فوت ہوگیا۔

(جاری ہے)

ہسپتال کے ڈاکڑ کو ماڈل سٹی پولیس نے ساتھی کے ہمراہ گرفتار کرلیا۔ احمد کے پوسٹ مارٹم کیلئے لاش ڈسڑکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال روانہ کر دی گئی۔ ہسپتال انتظامیہ کیخلاف اہل خانہ کا احتجاج جاری۔انتظامیہ کا موقف ہے کہ میڈیکل رپورٹ کے بعد ہیلتھ کیئر کو لکھا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں