لوٹ مار کرنے والے لندن چلے جائیں یا امریکا عمران خان نے نہیں چھوڑنا،جہانگیر ترین

عمران خان کا نا کوئی کاروبار ہے اور نا ہی وہ زمیندار ہیں ،ثابت ہوگیا ،لندن جانے والوں کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے ہیں، خطالب

ہفتہ 7 دسمبر 2019 19:04

لوٹ مار کرنے والے لندن چلے جائیں یا امریکا عمران خان نے نہیں چھوڑنا،جہانگیر ترین
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ لوٹ مار کرنے والے لندن چلے جائیں یا امریکا، عمران خان نے انہیں نہیں چھوڑنا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے بڑی محنت کر کے معیشت پر قابو پا لیا ہے، مہنگائی بہت بڑا مسئلہ ہے لیکن اس پر بھی کام ہو رہا ہے، جیسے ڈالر اور معیشت پر قابو پایا ہے ویسے ہی مہنگائی پر بھی قابو پا لیں گے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ عمران خان کا نا کوئی کاروبار ہے اور نا ہی وہ زمیندار ہیں بلکہ وہ صرف عوام کے لیے کام کر رہے ہیں، اگر وہ وزیر اعظم نا بھی ہوں تو بھی وہ دنیا کے مشہور ترین شخص ہیں۔رہنما تحریک انصاف نے کہا کہ جنہوں نے بھی لوٹ مار کی ہے وہ چاہے لندن چلے جائیں یا امریکا عمران خان نے انہیں نہیں چھوڑنا، یہ ثابت ہو گیا ہے کہ لندن جانے والوں کے اکاؤنٹ سے اربوں نکلے ہیں۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں