جعلی پیر کی یرقان کے مرض میں مبتلا خاتون کے ساتھ زیادتی

ملزم نے خاتون کو حجرے میں بلایا،نشہ آور پانی پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 7 فروری 2020 13:23

جعلی پیر کی یرقان کے مرض میں مبتلا خاتون کے ساتھ زیادتی
لودھراں (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 07 فروری 2020ء) پیر نے تعویز لینے کے لیے آئی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔یہ واقعہ لودھراں میں پیش آیا ہے جہاں جعلی پیر نے اپنے پاس تعویز لینے کے لیے آنے والی خاتون کو زیادتی کا نشانہ بناڈالا۔پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون یرقان کے مرض میں مبتلا ہے، چک نمبر 368 ڈبلیو کی رہائشی زوار مائی زوجہ ملازم حسین کو اس کا عزیز محمد افضل عرف پپو علاج کی غرض سے تعویز دلوانے کے لیے پیر رحمت اللہ کے پاس لے کر گیا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پیر رحمت اللہ نے زوار مائی کو تعویز دینے کے بہانے اپنے حجرے میں بلایا اور نشہ آور پانی پلا کر زیادتی کا نشانہ بنایا۔ایس ایچ او امیر احمد کے مطابق جعلی پیر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔پولیس نے جعلی پیرملزم رحمت اللہ کو بھی گرفتار کر لیا ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ خاتون کو میڈیکل کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سے قبل پنجاب کے شہر شیخوپورہ کی آبادی لدھے کی میں ایک جعلی پیر نے جادو کا اثرزائل کرنے کے بہانے خاتون کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا تھا۔بتایا گیا کہ نوں آباد مریدکے کی رہائشی خاتون نے تھانہ نارنگ منڈی میں دی گئی درخواست میں الزام لگایا کہ وہ اپنی خالہ کے ہمراہ لدھے کی میں جعلی پیر ملزم افضل کے پاس دم کرانے گئی تھی، جہاں ملزم نے اسے زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ایف آئی آر کے مطابق جعلی پیر جادو کا اثر زائل کرنے کے بہانے خاتون کو کمرے میں لے گیا تھا۔

پولیس نے مقدمہ درج کر کے جعلی پیر افضل کو گرفتار کر لیا۔جب کہ 05 مئی2018ء کو ایڈیشنل سیشن کی مقامی عدالت نے خاتون کے ساتھ زیادتی کی کوشش کرنے والے جعلی پیر اعجاز کیخلاف کیس کی سماعت کرتے ہوئے فرد جرم عائدکی تھی۔ ناہید نے عدالت کو بتایا کہ جعلی پیر اعجاز نے اسے دھوکے سے اپنے آستانہ پر بلایا اور مجھے سے زبردستی زیادتی کرنے کی کوشش کی تھی ۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں