لودھراں پولیس کی ماہ اپریل میں کارکردگی، 232 اشتہاری ملزمان، آٹھ عدالتی مفرورگرفتار، ناجائز اسلحہ، منشیات برآمد

جمعرات 14 مئی 2020 15:20

لودھراں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 مئی2020ء) ضلع لودھراں پولیس کی ماہ اپریل میں کارکردگی 232 مجرمان اشتہاری آٹھ عدالتی مفرورگرفتار 63 جرائم پیشہ عناصر سے ناجائز اسلحہ 124 منشیات فروشوں سے منشیات برآمد ماہ اپریل میں ضلع لودھراں پولیس نے تقریباً 40 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد ڈی پی او سید کرار حسین نے ماہ اپریل کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی، پولیس نے مختلف ملزمان کو گرفتار کرکے تقریباً 40 لاکھ روپے سے زائد کا مال مسروقہ برآمد کیا 232 مجرمان اشتہاری گرفتار ہوئے جن میں 17 مجرمان اشتہاری قتل اغواء ڈکیتی راہزنی جیسی سنگین وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھے دیگر مختلف مقدمات کے 860 ملزمان بھی گرفتار ہوئے ماہ اپریل میں قماربازی کے 16 ساونڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کے بارہ تیز رفتاری کے پانچ کرایہ داری ایکٹ کے چھ گیس ری فلنگ کے سات بجلی چوری کے 13 غیر قانونی آئل ایجنسیاں چلانے کے پانچ آتشبازی کے آٹھ گداگری ایکٹ کے 28 فوڈ کنٹرول ایکٹ کے 8 پرائس کنٹرول کے چار مقدمات درج ہوئے 124 منشیات فروشوں سے 33 کلو چرس 2991 لیٹر شراب 1390 لیٹر لہن اور شراب کی 15 چالو بھٹیاں برآمد ہوئیں آٹھ شرابی غل غپاڑاکرتے پکڑے گئے تھے، 63 جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرکے 43 پسٹل 14 کلاشنکوف دو رائفل ایک رپیٹر ایک کاربین ایک پمپ ایکشن ایک بندوق 137 گولیاں برآمد ہوئیں اسلحہ کی نمائش کرنے والے چھ اشخاص کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کیے گئے۔

(جاری ہے)

کرونا وائرس لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر 119 مقدمات درج کرکے 242 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں