کورونا وائرس، حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے لیے انجمن تاجران کی آگہی کے لیے اجلاس کا انعقاد

جمعرات 4 جون 2020 18:30

لودھراں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ملک مشتاق حسین نائچ کی زیر صدارت کورونا وائرس سے بچاؤوتحفظ کے حوالے سے حکومتی احکامات اور حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کے لیے انجمن تاجران کی آگہی کے لیے ایک اجلاس ڈپٹی کمشنر آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر مرکزی انجمن تاجران ملک اصغر آرائیں،صدر میڈیکل اسٹورز ملک مشتاق احمد،نائب صدر کریانہ مرچنٹ حافظ شیر محمد،صدر انجمن کریانہ راؤ ریاست علی سمیت تمام تاجرتنظیموں کے عہدیدارن شریک تھے۔

اجلاس میں حکومت پنجاب کی جانب سے وضع کردہ ایس او پیزپر عملدرآمدکرنے کی سختی سے ہدایت کی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب تاجر برادری،دکانداروں، ٹرانسپورٹرز اور بازاروں و مارکیٹوں کی انتظامیہ سمیت عام شہریوں سے ذمہ دارانہ رویے کی توقع کرتی ہے۔

(جاری ہے)

اجلاس کو بتایا گیا کہ وضع کردہ ایس او پی وطن عزیز میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے یے کیسز اور اس سبب ہونے والی اموات کی شرح پر قابو پانے کے لیے بنائے گئے ہیں۔

اجلاس کو بتایا گیا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے وضع کردہ ایس او پی پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں دوکان بند، ٹرانسپورٹ بند، بازار بند سمیت قانون کی خلاف ورزی کرنے والے عام شہریوں کو قید اور جرمانے کی سزا دی جائے گی۔اجلاس میں عام شہریوں کو بھی ہدایت کی گئی کہ گھر سے باہرنکلتے ہوئے منہ اور ناک کو ڈھانپنا ہرگز نہ بھولیں۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں