ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے،خلاف ورزی پرٹھوس کارروائی عمل میں لائی جائے،ڈپٹی کمشنرلودھراں

جمعرات 4 جون 2020 18:30

لودھراں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 جون2020ء) ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے حکومت پنجاب کی جانب سے تاجروں اور شہریوں کیلئے مرتب کردہ کورونا ایس او پیز پر عملدر آمد نہ کرنے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے انتظامیہ کو مکمل عملدر آمد کے لئے سخت اقدامات جاری کر دئے ہیں۔ انہوں نے ہدایت کی ہے کہ تمام مارکیٹوں،پبلک ٹرانسپورٹ اور دوسری ضروری جگہوں پر صوبائی حکومت کے مرتب کردہ ایس او پیز پر سختی سے عملدر آمد کرایا جائے اور خلاف ورزی پرٹھوس کارروائی عمل میں لائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر عمران قریشی کی ہدایت پر ضلع کی تینوں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کلیم یوسف، سید محمد وسیم حسن اور ملک احمد فراز اعوان نے پنجاب حکومت کے احکامات کے تحت کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز پر عملدر آمد کے لئے مارکیٹوں اور بس اڈوں پر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے شہر کی مختلف مارکیٹوں کا دورہ کیا اور احکامات پر عملدر آمد کا جائزہ لیا۔

ا س دوران اسسٹنٹ کمشنرز نے دوکانداروں کو سخت وارننگ دی کہ تمام ایس او پیز پر مکمل عملدر آمد کرایا جائے ورنہ دوکان یا مارکیٹ سیل کر دی جائے گی ۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر لودھراں کلیم یوسف نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر عمل درآمد نہ کرنے پر ہیر سیلون سر بہمراور بطور سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی دوگاڑیوں کو بھی بند کر دیا۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں