گھر میں آنے والا مہمان قتل

مخالفین پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کیلئے گھر میں آئے مہمان کزن کو فائر کرکےقتل کر دیا اور مخالفین نے پر قتل کرنے کا ڈرامہ رچا لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 19 جون 2021 13:28

گھر میں آنے والا مہمان قتل
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) گھر میں آنے والا مہمان قتل  مخالفین پر جھوٹا مقدمہ درج کروانے کیلئے گھر میں آئے مہمان کزن کو فائر کرکےقتل کر دیا اور مخالفین نے پر قتل کرنے کا ڈرامہ رچا لیا پولیس نے شاتر ملزم کو گرفتار کرلیا تھانہ صدر پولیس لودہراں کے مطابق کچھ دن قبل مقتول شاہد اپنی والد سے ناراض ہوکر اپنی پھوپھی کے گھر سکندوالا پر آیا ہوا تھا جہاں پر کزن سلیم کی مقامی لوگوں سے مخالفت چل رہی تھی ملزم سلیم نے اپنا شاتر دماغ کا استعمال کرتے ہوئے رات کو اپنے گھر آئے مہمان کزن  شاہد کو فائر کرکے قتل کردیا اور شور مچایا کہ مخالفین نے فائرنگ کرکے قتل کردیا ہے تھانہ صدر کی پولیس نے مختلف زاویوں سے تفتش شروع کی تو معلوم ہوا کہ قاتل کوئی اور نہیں اس کا اپنا کزن سلیم ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے مزید تفتش شروع کردی ہے

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں