لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں احساس کفالت سنٹر میں ناقص انتظامات کے باعث گرمی اور حبس سے خاتون بے ہوش حالت بگڑنے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل

تفصیل کے مطابق وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کے حصول کے لیے آنے والی خاتون سمیرا مائی گرمی اور حبس سے بے ہوش ہو گئی ریسکیو 1122 نے خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 21 جون 2021 18:04

لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا میں احساس کفالت سنٹر میں ناقص انتظامات کے باعث گرمی اور حبس سے خاتون بے ہوش حالت بگڑنے پر تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) تفصیل کے مطابق وزیراعظم احساس کفالت پروگرام کے تحت ملنے والی رقم کے حصول کے لیے آنے والی خاتون سمیرا مائی گرمی اور حبس سے بے ہوش ہو گئی ریسکیو 1122 نے خاتون کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا
بے ہوش خاتون کی شناخت سمیرا مائی کے نام سے ہوئی جو رانے واہین کی رہائشی تھی احساس کفالت سنٹر بنانے والے سائلین نے اردو پوائنٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ سنٹر میں ناقص انتظامات گرمی اور حبس سے خاتون بے ہوش ہوئی ہے اور احساس کفالت سنٹر میں ایس او پیر کو یکسر نظر انداز کردیا گیا عملے کی طرف سے ایس او پیز کی کوئی پابندی نہیں کروائی جا رہی ہے یہاں پر بیٹھنے کے لیے کوئی انتظامات نہیں ہیں دوسری جانب اسسٹنٹ کمشنر نعیم بشیر نے اردو پوائنٹ سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں