کہروڑپکا عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار

ٹبی وڈاں روڈ کا درینہ مسلئہ حل ملک شاہنواز وڈ کی کاوش رنگ لائی رانا اعجاز نون کےمشکور ہیں جنہوں نے روڈ منظور کروایا

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 22 جون 2021 14:31

کہروڑپکا عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جون 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) تفصیل کے مطابق نئے مالی سال کا بجٹ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت پر لودھراں کی تحصیل کہروڑ پکا کے نواحی علاقے ٹبی وڈاں عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈ کی تعمیر کے لیے فنڈز جاری کردیئے ان خیالات کا اظہار ملک شاہ نواز وڈ نے رانا اعجاز نون سے ملاقات کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ پل فریدا باد سے ٹبی وڈاں تک بہت جلد روڈ کی تعمیر کا کام شروع ہوجائے گا نئے مالی سال کے بجٹ میں پاکستان تحریک انصاف بے مثالی کام کروائے گی نئی سڑکوں کی تعمیر اور مرمت شہروں کی خوبصورتی کے لیے فنڈز جاری کیے جائیں گے ہم وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیراعظم پاکستان عمران خان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے اس سال عوام دوست بجٹ پیش کر کے حقیقی پاکستانی ہونے کا ثبوت دیا۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں