کہروڑپکا پاکستان کے نامور آرٹسٹ خطاط گلزار ندیم کے فن پاروں کی نمائش جس کا ٹیلی فونک افتتاح ملک کے نامور سنگر عطااللہ عیسی خیلوی نے کیا 3 ہزار مختلف طرزوں میں بسمہ اللہ لکھے گئے فن پاروں کو دیکھایا گیا

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 24 جولائی 2021 18:08

کہروڑپکا پاکستان کے نامور آرٹسٹ خطاط گلزار ندیم کے فن پاروں کی نمائش جس کا ٹیلی فونک  افتتاح ملک کے نامور سنگر عطااللہ عیسی خیلوی نے کیا  3 ہزار مختلف طرزوں میں بسمہ اللہ لکھے گئے فن پاروں کو دیکھایا گیا
لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) پاکستان کے نامور آرٹسٹ خطاط گلزار ندیم کی فنی ستائش کے لیے تقریب کا اہتمام کیا گیاتقریب کا اہتمام معروف قانون دان مہر شعبان ایڈووکیٹ نے کیاگلزار ندیم کی منفرد اور جدید اندارز خطاطی کو سراہا گیا تاریخ میں پہلی مرتبہ 3 ہزار مختلف طرزوں میں بسم اللہ کو لکھا ہے خطاط گلزار ندیم نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میرا خطاطی کا مقصد صرف قرآنی آیات پر کرنا ہے

اس فن کا تعلق قرآن سے ہے یہ انداز تحریر کو بچانے کے لیے جہاں قرآن کی تعلیم دی جائے وہاں خطاطی سیکھائی جائے خطاطی کو عام کروں ہم جتنی دفعہ بسم اللہ لکھتے رہے گے عبادت کرتے رہیں گےخواہیش ہے شہر کی خالی دیواروں پر قرآنی آیات لکھتا رہوں اس موقع پر مشہور سماجی شخصیت حاجی نعیم اریاء کا کہنا ہے کہ یہ اپنے فن میں کمال مہارت رکھتے ہیں قرآنی آیات میں انکا اپنا منفرد انداز ہے جو اچھا بولتا ہے اس کو اچھا لکھنا بھی آئے اچھا لکھنا علم کا لباس ہےارباب اختیار کو چاہیے اس فن کی بقاء کے لیے اقدامات کیے جائیں اس فن کو نسل نو تک پہنچائے جائے خصوصاً سکولوں میں اس کی کلاسز کا اجراء کیا جائے

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں