پوری دنیا کی طرح کہروڑپکا میں بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے خاتمے کا دن منایا گیا ہیپاٹائٹس جان لیوا مرض ہے بروقت تشخیص اور علاج سے اس کا خاتمہ ممکن ہے

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 28 جولائی 2021 17:15

پوری دنیا کی طرح کہروڑپکا میں بھی تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ہیپاٹائٹس کے خاتمے کا دن منایا گیا ہیپاٹائٹس جان لیوا مرض ہے بروقت تشخیص اور علاج سے اس کا خاتمہ ممکن ہے
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جولائی 2021ء،نمائندہ خصوصی،محبوب اسلم) آج پوری دنیا میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ خاتمے کا عالمی دن منایا گیا اس سلسلے میں کہروڑپکا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سے ایم ایس ڈاکٹر قمر حفیظ اور ڈاکٹر ذیشان شہزاد کی قیادت ایک واک کا اہتمام کیا گیا واک کا مقصد ہیپاٹائٹس جیسے مہلک مرض کے بارے میں عوام کو آگاہی فراہم کرنا ہے اور اس سے بچاؤ کے حفاظتی اقدامات کرنا ہے اس موقع پر ہیپاٹائٹس کے انچارج ڈاکٹر ذیشان شہزاد نے بتایا کہ ہر سو میں سے نو افراد اس موذی مرض کا شکار ہے حفاظتی اقدامات کرکے اس مرض سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹر اسپتال کہروڑپکا میں ہیپاٹائٹس سے بچاؤ کی ویکسین فری لگائی جاتی ہے اور علاج کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جاتی ہے اس موذی مرض کے خاتمے کے لیے حکومت اقدامات کر رہی ہے عوام کو بھی چاہیے کہ ہسپتال میں جا کر اپنا چیک اپ کروا آئیں تشخیص کی صورت میں فوری طور پر علاج کروائیں۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں