تھانہ سٹی کہروڑپکا اور صدر کہروڑپکا پولیس کی کاروائی، شفیع پٹواری کو قتل کرنے والا ملزم شہباز، پولیس کانسٹیبل شاکر اور بچے احمد نوازکو فائرنگ کرکے زخمی کرنےوالے ملزمان ممتازاور فیاض گرفتار

Mahboob Aslam محبوب اسلم جمعرات 29 جولائی 2021 12:06

تھانہ سٹی کہروڑپکا اور صدر کہروڑپکا پولیس کی کاروائی، شفیع پٹواری کو قتل کرنے والا ملزم شہباز، پولیس کانسٹیبل شاکر اور بچے احمد نوازکو فائرنگ کرکے زخمی کرنےوالے ملزمان ممتازاور فیاض گرفتار
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) لودہراں  قتل اقدام قتل اور پولیس مقابلے  میں مطلوب  3 ملزمان گرفتار تینوں ملزمان نے 2 جولائی کو مکان کی ملکیت کے تنازعہ پر ریٹائرڈ پٹواری کو قتل کیا تھا ملزمان نے  گرفتاری کے لئے جانے والے پولیس ملازمین  پر فائرنگ بھی کی تھی ملزمان کی فائرنگ سے کانسٹیبل شاکر اور 8 سالہ لڑکا شدید  زخمی ہوگیا تھا گرفتار ملزمان میں شہباز، ممتاز اور فیاض شامل ہیں ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر کا کہنا ہے کہ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے ملزمان کو قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دلوائی جائے گی

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں