لودہراں پرانی رنجش پر مخالفین کی طرف سے زیادتی کےجھوٹے مقدمہ میں دس سال

جیل میں قید رہےچکا دوسال قبل رہا ہوا دوسرا زیادتی کا مقدمہ درج کر لیا گیا گیلےوال کے رہایشی نور محمد کی اعلی حکام سےمیرٹ پرتفتیش کی اپیل

Mahboob Aslam محبوب اسلم جمعرات 29 جولائی 2021 13:15

لودہراں پرانی رنجش پر مخالفین کی طرف سے زیادتی کےجھوٹے مقدمہ میں دس سال
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 جولائی2021ء) دس سال بے گناہ قید میں رہنے کے باوجود مخالفین دوبارہ بے گناہ مقدمہ میں مجھے ملا بس کر رہے ہیں  گیلےوال کےرہایشی نورمحمد نےمیڈیا سےvبات کرتےہوئے بتایا کہ اس کےقریبی ہمسائیے جہنوں نےدیرینہ رنجش پر جھوٹا زیادتی کامقدمہ درج کرایا جس میں دس سال جیل میں قیدرہاvاور بلااخر سپریم کورٹ نے بےگناہ کرطدیا اب دوطسال قبل جیل سےرہائی ملی اور گھر آکر محنت مزدوری کراچی میں شروع کر دی اور بوڑھی ماں کاپیٹ پالنےلگا جبکہ مخالفین نےایک بار پھر مجھے جیل بجھوانےکی ٹھان لی اور بااثرسیاسی افراد سےمل کر مختلف ہتھکنڈے شروع کردئیے جس سےمیں بچتارہا لیکن اب تھانہ گیلےوال میں ایک اور زیادتی کا مقدمہ ارم بی بی نامی خاتون کےزریعےدرج کر دیا گیا ہے نورمحمد نےبتایا کہ یہ مقدمہ بھی بلکل بےبنیاد ہے جس کابمیڈیکل رپورٹ کے زریعے پتہ لگایا جاسکتا ہے جبکہ مخالفین مجھے جیل بجھوانےکےلیے سرتوڑ کوششوں میں مصروف ہیں نور محمدنے بتایا کہ اسکے ملکیت چند مرلےپلاٹ جوکہ لاکھوں روپے مالیتی ہے جسے ہتھیانےکے لیے بھی مخالفین سرگرم ہیں نورمحمد نے وزیراعلی پنجاب آرپی اوملتان اور ڈی پی اولودھراں سےاپیل کرتےہوئے کہا کہ افسران شفاف تحقیق کرا لیں۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں