شادی پر مضر صحت کھانا کھانے51 افراد کی حالت غیر مریضوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہروڑپکا منتقل کردیا گیاہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے

Mahboob Aslam محبوب اسلم جمعہ 30 جولائی 2021 11:49

شادی پر مضر صحت کھانا کھانے51 افراد کی حالت غیر مریضوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال کہروڑپکا منتقل کردیا گیاہسپتال میں ایمرجنسی نافذ ہے
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 جولائی2021ء) نواحی علاقہ ٹبہ راہڑ میں شادی پر مضر صحت کھانا کھانے متعدد افراد کی حالت غیر ہوگی
51 سے زائد افراد کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا
ٹبہ راہڑ میں شادی پر مہمانوں کی کھانے سے تواضع کی گئی
شادی پر گوشت کی دیگیں بچ جانے سے رات کو نان شہر سے منگوائے گئے نان کھانے سے شادی پر آئے مہمانوں کی حالت غیر ہونے لگی متاثرہ افراد قے کرنے لگے متاثرہ افراد کو اپنی مدد آپ کے تحت رکشوں پر ہسپتال پہنچایا گیا دوسری جانب ایم ایس ٹی ایچ کیو ہسپتال کہروڑپکا ڈاکٹر قمر حفیظ نے بتایا کہ ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے متاثرہ افراد میں مرد عورتیں اور بچے شامل ہیں اور ہسپتال میں تمام مریضوں کو طبی امداد دی جارہی  ہے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں