لودہراں ، آستانہ عالیہ موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید تجمل حسین گیلانی کے ایصال ثواب کیلئے محفل میلاد کا انعقاد ، مخدوم سید ولایت مصطفیٰ گیلانی کی دستار بندی کی گئی

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 ستمبر 2021 11:55

لودہراں ، آستانہ عالیہ موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم سید تجمل حسین گیلانی کے ایصال ثواب کیلئے محفل میلاد کا انعقاد ، مخدوم سید ولایت مصطفیٰ گیلانی کی دستار بندی کی گئی
لودہراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 20 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عرفان اعوان) لودہراں کے نواحی علاقے چاہ کھرنوالہ موضع گوگڑاں میں آستانہ عالیہ موسیٰ پاک شہید ملتان کے سجادہ نشین مخدوم سید تجمل حسین گیلانی کے ایصال ثواب کےلئے محفل میلاد النبی منعقد کی گئی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر آستانہ عالیہ مہر آباد شریف کے خانوادہ و سابق ممبر صوبائی اسمبلی پیر سید اکبر علی شاہ بخاری اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما سابق ایم پی اے پیر سید رفیع الدین بخاری نے درگاہ عالیہ حضرت موسیٰ پاک شہید ملتان کے سجادہ نشین مخدوم سید ولایت مصطفیٰ گیلانی کی دستار بندی کی۔ محفل کی میزبانی کے فرائض ملک خادم حسین کھرل نے انجام دئیے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں