لودہراں سے بہاولپور چلنے والی سپیڈو بس کی بندش کو 2 سال مکمل ، عثمان بزدار نے 61 ملین کی منظوری دی لیکن تاحال فنڈز جاری نہ ہوسکے

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 ستمبر 2021 11:58

لودہراں سے بہاولپور چلنے والی سپیڈو بس کی بندش کو 2 سال مکمل ، عثمان بزدار نے 61 ملین کی منظوری دی لیکن تاحال فنڈز جاری نہ ہوسکے
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 20 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عرفان اعوان) لودہراں سے بہاولپور چلنے والی سپیڈو بس کی بندش کو دو سال مکمل ہوگئے لیکن بار بار اعلانات کے باوجود سپیڈو بس سروس کا آغاز نہ ہوسکا ۔دو سال قبل 8 اکتوبر 2019 کو وزیراعلی' پنجاب عثمان بزدار اور پنجاب کابینہ نے لودہراں کی سپیڈو بس کیلئے 61 ملین روپے کی منظوری دی تھی لیکن فنڈز جاری نہ ہوسکے۔

(جاری ہے)

یاد رہے سپیڈو بس کا آغاز سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے 2018 میں کیا تھا اور ان کی حکومت ختم ہونے کے ایک سال بعد تک یہ سروس چلتی رہی۔ سول سوسائٹی ، انجمن تاجران اور یونیورسٹی جانے والے طلباء و طالبات نے متعدد بار احتجاج کئے اور جہانگیر ترین سمیت  حکومتی اراکین اسمبلی نے کئی بار یقین دہانی بھی کرائی کہ جلد سپیڈو بس سروس کا آغاز ہوجائے گا لیکن شہری تاحال منتظر ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ سپیڈو کو فوری بحال کیا جائے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں