لودہراں، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل لودہراں منظور خان جوئیہ کا بیٹا عرفان خان جوئیہ وفات پاگئے ، سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار افسوس

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 20 ستمبر 2021 12:08

لودہراں، سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل لودہراں منظور خان جوئیہ کا بیٹا عرفان خان جوئیہ وفات پاگئے ، سیاسی و سماجی شخصیات کا اظہار افسوس
 لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ ۔ 20 ستمبر2021ء،نمائندہ خصوصی،عرفان اعوان) سابق وائس چیئرمین ضلع کونسل لودھراں منظور خان جوئیہ مرحوم کے جواں سالہ صاحبزادے عرفان خان جوئیہ اللہ کو پیارے ہوگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ڈویژنل صدر مسلم لیگ ن و ممبر قومی اسمبلی عبدالرحمان خان ، چئیرمین ضلع کونسل میاں راجن سلطان پیرزادہ ، ممبر صوبائی اسمبلی صدیق خان بلوچ ، سابق ایم پی اے سید رفیع الدین بخاری ، چیئرمین میونسپل کمیٹی لودہراں شیخ افتخار الدین تاری ، سابق صدر مرکزی انجمن تاجران تاصم مسعود بٹ و دیگر نے عرفان خان جوئیہ کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج شام پانچ بجے چلڈرن پارک لودہراں میں ادا کی جائے گی

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں