عبدالرحمان خان کانجو کا ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور پرویز ملک کی وفات پر اظہار افسوس

پیر 11 اکتوبر 2021 17:11

لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2021ء) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر و ممبر قومی اسمبلی عبدالرحمان خان کانجو نے محسن پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان اور پاکستان مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما پرویز ملک کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان پوری امت مسلمہ کے ہیرو ہیں انہوں نے پاکستان کو ایٹمی طاقت بنا کر ہمیشہ ہمیشہ کیلئے دشمن کا راستہ بند کردیا ہے اور پاکستان کو پوری دنیا میں باعزت مقام دلوایا ہے۔

(جاری ہے)

مسلم لیگی رہنماپرویز ملک کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میرا ان سے بہت ہی پیار کا رشتہ تھا ۔پارلیمنٹ لاجز میں وہ میرے ہمسائے تھے اور ہمارا فیملی ریلیشن تھا۔ ان کی وفات سے مسلم لیگ ن کا بہت بڑا نقصان ہوا ہے۔ وہ انتہائی سلجھے ہوئے دھیمے مزاج کے پڑھے لکھے انسان تھے اور پرویز ملک جیسے سیاستدانوں کی ہی پاکستان کو ضرورت ہے۔ عبدالرحمان خان کانجو نے کہا کہ وہ پرویز ملک کی بیوہ شائستہ پرویز اور بیٹے علی پرویز ملک کے غم میں برابر شریک ہیں

لودھراں شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments