حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی اس سے عوام کو بہت تکلیف ہے۔ جہانگیر ترین

پیر 11 اکتوبر 2021 17:12

حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی اس سے عوام کو بہت تکلیف ہے۔ جہانگیر ترین
لودہراں(عرفان اعوان) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین کہروڑپکا پہنچے جہاں انہوں نے سابق ایم این اے و پارٹی رہنما نواب امان اللہ خان سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی امور سمیت دیگر اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ اس موقع پر سابق ایم پی اے را نا اعجاز احمد نون،نواب سمیع اللہ خان و دیگر رہنما، یوتھ ونگ، سوشل میڈیا کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میری جماعت ہے ہم سب تحریک انصاف میں کھڑے ہیں۔ احمد محمود میرے قریبی عزیز ہیں،انکے ساتھ ملاقات یا سفر کوئی مسئلہ نہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی اس سے عوام کو بہت تکلیف ہے حکومت کو سارے کام چھوڑکر مہنگائی کنٹرول کرنے کی کوشش کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے۔

بروقت امپورٹ کے اہم فیصلے ہوجاتے تو چینی،گندم سمیت دیگر اشیاء کی مہنگائی کا مسئلہ نہ ہوتا۔انہوں نے کہا کہ ہر الیکشن میں ٹکٹ کا فیصلہ پارٹی کرتی ہے،کہروڑپکا میں پارٹی فیصلے کے مطابق ٹکٹ دیے گئے۔ہماری کوشش ہے لودھراں سمیت دنیا پور اور کہروڑپکا میں ترقیاتی کام ہوں، فنڈز پنجاب حکومت نے دینے ہیں۔جہانگیر خان ترین شیخ محمد اسلم کی دعوت پر انکی رہائش گاہ پہنچے جہاں چیئرمین یونین کونسل کہروڑ شیخ محمد اسلم نے شہید کانجو گروپ سے  40سالہ رفاقت چھوڑ کر پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جہانگیر ترین نے کہا کہشیخ محمد اسلم کو تحریک انصاف میں شمولیت پر خوش آمدید کہتاہوں۔شیخ اسلم کی شمولیت سے پارٹی کہروڑپکا میں مضبوط ہوگی۔کہروڑپکا کا خستہ حال ہوچکاہے سب ملکر اس کو خوشحال بنانے کے لئے اپنا پورا زور لگائیں گے۔لودھراں کی طرح کہروڑپکا کے لئے فنڈز کی پوری کوشش کرینگے۔شیخ محمد اسلم نے کہا کہ شہید کانجو گروپ کو چھوڑنے کی وجوہات بہت جلد پریس کانفرنس میں بتاؤں گا۔

جہانگیر ترین کی قیادت میں اپنا سیاسی سفر جاری رکھوں گا۔اس موقع پر انکے صاحبزادے سٹی کونسلر شیخ محمد خالد، رانا اعجاز احمد نون، محمود نواز جوئیہ دیگر اقابرین بھی موجو دتھے۔ جہانگیر ترین نے نواب سیف اللہ خان مرحوم کی وفات پر انکے صاحبزادوں نواب عبیداللہ خان، نواب رضی اللہ خان سے اظہارتعزیت کیا۔ جہانگیرترین نے ملک ممتاز خا ن جوئیہ سے انکے کزن مرحوم تقی حسین خان جوئیہ اور بھانجے مرحوم محمد عرفان خان جوئیہ کی وفات پر تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔جہانگیر ترین نے شیخ محمد اسلم کے والد کی وفات پر بھی تعزیت و فاتحہ خوانی کی۔

لودھراں شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments