پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی نے سید اصغر علی شاہ کی نمازجنازہ پڑھائی ، درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان پیر 11 اکتوبر 2021 17:13

پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی نے سید اصغر علی شاہ کی نمازجنازہ پڑھائی ، درجات کی بلندی کیلئے دعا کرائی
لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2021ء) آستانہ عالیہ گولڑہ شریف کے گدی نشین پیر سید غلام نظام الدین جامی گیلانی نے لودھراں میں پیر سید ظفر علی شاہ ، پیر سید اکبر علی شاہ کے برادر مکرم ، سابق ایم پی اے سید رفیع الدین بخاری کے چچا جان، سید اطہر علی شاہ کے والد گرامی آستانہ عالیہ مہر آباد شریف کی عظیم روحانی شخصیت پیر سید اصغر علی شاہ کی نماز جنازہ کی امامت کروائی اور پسماندگان سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے درجات کی بلندی کے لئے دعا فرمائی۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں