ن لیگی رہنما پرویز ملک نے سیاست میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔ جہانگیرترین

Irfan Feroz Awan عرفان فیروز اعوان پیر 11 اکتوبر 2021 17:18

ن لیگی رہنما پرویز ملک نے سیاست میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔ جہانگیرترین
 لودہراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2021ء) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر خان ترین  کاصدر (ن) لیگ لاہور اور ایم این اے پرویز ملک کے انتقال پر اظہار تعزیت۔

(جاری ہے)


جہانگیر خان ترین نے (ن) لیگ کے رہنما پرویز ملک کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔جہانگیر خان ترین نے کہا کہ پرویزملک ایک منجھے ہوئے سیاستدان تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز ملک نے سیاست میں ہمیشہ مثبت کردار ادا کیا۔ جہانگیر خان ترین نے کہا کہ اللہ تعالیٰ پرویز ملک مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر و جمیل عطا فرمائے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں