ملک میں تبدیلی بہت ضروری ہے

ہمارے ملک کا نظام عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچاتا۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے عوام بے چارے پسے ہوئے ہیں۔پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین کی میڈیا سے گفتگو

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 22 نومبر 2021 14:12

ملک میں تبدیلی بہت ضروری ہے
لودھراں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 22 نومبر 2021ء) :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کا کہنا ہے کہ ملک میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔ صحافی نے جہانگیر ترین سے سوال کیا کہ آپ کو ملک میں تبدیلی کیسی لگی؟ جس کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ملک میں تبدیلی بہت ضروری ہے۔ہمارے ملک کا نظام عام آدمی کو کوئی فائدہ نہیں پہنچاتا۔یہی وجہ ہے کہ ہمارے عوام بے چارے پسے ہوئے ہیں۔

پولیس اور سروس کے ریفارمز سمیت ہر جگہ پر بہتر لوگ آنے چاہئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ 15/20 دن پہلے سب کو پتہ تھا کہ کھاد کی شارٹیج ہونی ہے۔ایکشن کیوں نہیں لیا گیا۔ لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما جہانگیر ترین نے مزید کہا کہ اگرآپ کو سزا ملتی ہے تو اپیل کا حق انصاف کا بنیادی حصہ ہے، سپریم کورٹ تاحیات نااہلی کی سزا میں نظرثانی کرے تو اچھی بات ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اکثر لوگ 5 سال تک جیل کاٹ کر واپس آتے ہیں اور جیل سے باہر آ کر الیکشن لڑتے ہیں۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پندرہ 20 دن پہلےمعلوم تھا کہ ڈی اے پی اور کھاد غائب ہورہی ہے لیکن کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل سپریم کورٹ بار کے نو منتخب صدر احسن بھون نے بھی اس حوالے سے ایک بیان دیا تھا جس میں انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی کے فیصلوں پر آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کی جائے۔

آرٹیکل 62 ون ایف کی تشریح کے لیے آئینی درخواست دائر کریں گے۔انہوں نے اعلان کیا کہ نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست تیاری کے مراحل میں ہے، جلد عدالت میں چیلنج کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر ترین اور نواز شریف جیسے فیصلے ایک فرد کو ٹارگٹ کرنے کے مترادف ہیں، ان جیسے فیصلوں پر نظر ثانی ہونی چاہئیے ۔ انہوں نے کہا کہ تاحیات نااہلی کا قانون بھی جلد چیلنج کیا جائے گا ۔احسن بھون نے کہا کہ چیف جسٹس پاکستان نے یقین دہانی ہے کہ ازخود نوٹس میں اپیل کے معاملے پر دوبارہ غور کریں گے۔ اللہ کے پاس بھی توبہ کا دروازہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خدائی اختیار تو کسی انسان کے پاس نہیں۔پارلیمنٹ سپریم ہے اس پر سوال نہیں اٹھانا چاہئیے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں