اشتہاری مجرم کا تعاقب کرنے والا پولیس اہلکار کاٹن فیکٹری کی کٹر مشین میں آ گیا

ملزم کو پکڑتے ہوئے کانسٹیبل حنیف کا پاؤں پھسلنے سے کٹر مشین میں آیا،ٹانگ کٹ کر جسم سے علیحدہ ہو گئی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعہ 3 دسمبر 2021 11:33

اشتہاری مجرم کا تعاقب کرنے والا پولیس اہلکار کاٹن فیکٹری کی کٹر مشین میں آ گیا
لودھراں(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2021ء) لودھراں میں اشتہاری مجرم کا تعاقب کرنے والا پولیس اہلکار کاٹن فیکٹری کی کٹر مشین میں آکر شدید زخمی ہو گیا،افسوسناک حادثے میں پولیس اہلکار کی ٹانگ کٹ کر جسم سے علیحدہ ہو گئی۔

(جاری ہے)

کانسٹیبل حنیف کو تشویشناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال لودھراں سے بہاولپور وکٹوریا اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ لودھراں پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس کانسٹیبل محمد حنیف اشتہاری مجرم ہیبت خان کا تعقاب کر رہا تھا، اڈہ پرمٹ کے قریب ملزم کاٹن فیکٹری میں چھپ گیا تھا۔ملزم کو پکڑتے ہوئے کانسٹیبل حنیف کا پاؤں پھسل کر کٹر مشین میں آ گیا اور اس کی ٹانگ کا نچلا حصہ کٹ کر جسم سے علیحدہ ہو گیا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں