جہانگیر ترین کا عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار

ورکرز اور سپورٹرز ہی میرا اثاثہ ہیں،ہماری سیاست کا مقصد صرف اور صرف بے لوث عوامی خدمت ہے، کارکنوں سے گفتگو

بدھ 29 دسمبر 2021 21:45

جہانگیر ترین کا عوامی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کے عزم کا اظہار
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 دسمبر2021ء) حکمران جماعت تحریک انصاف کے سینئر رہنما جہانگیر ترین نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ عوامی خدمت کا سلسلہ جاری ہے اور رہے گا۔

(جاری ہے)

لودھراں میں پارٹی کارکنوں سے ملاقات کے دوران جہانگیر ترین نے کہا کہ ورکرز اور سپورٹرز ہی میرا اثاثہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری سیاست کا مقصد صرف اور صرف بے لوث عوامی خدمت ہے، عوامی خدمت کا یہ سلسلہ جاری ہے اور رہے گا۔پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صحت و تعلیم کی بہترین سہولیات کی فراہمی عام آدمی کا حق ہے۔انہوںنے کہاکہ لودھراں میں سماجی کاموں کا آغاز سیاست میں آنے سے قبل کیا تھا۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں