لودھراں کی تینوں تحصیلوں دنیا پور کہروڑ پکا لودھراں میں وائٹ پیپرز کا اجراء شروع کردیا گیا

اتوار 9 جنوری 2022 20:40

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2022ء) لودھراں کی تینوں تحصیلوں دنیا پور کہروڑ پکا لودھراں میں وائٹ پیپرز کا اجراء شروع کردیا گیا ،3جنوری 2022سے پرانا اسٹام پیپرز ردی کی ٹوکری ہوگیا جبکہ اس کی جگہ وائٹ پیپرز نے باقاعدہ طور پر لے لی اور لودھراں کی تینوں تحصیلوں میں اسٹام فروشوں نے باقاعدہ طور پر پنجاب بنک میں سو روپے اور دو سوروپے مالیت کے چالان جمع کرواکر اپنی اپنی آئی ڈیز سے چھوٹی مالیت کے اسٹام پیپرز کی جگہ سو روپے اور دو سو روپے مالیت کے وائٹ پیپرز کی سیل باقاعدہ طور پر شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

ایک شہری نے وائٹ پیپرز خریداری پر خبر رساں ادارے سے بات کرتے ہوے مسرت کا اظہار کرتے ہوے بتایا کہ وائٹ پیپرز کا اجراء حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے وائٹ پیپرز کے اجرائ سے اسٹام کی قلت اور بلیک میلنگ کا خاتمہ ہوگیا اسٹام سارا سال شارٹ رہتا تھا نہیں ملتا تھا جبکہ وائٹ پیپر ہر جگہ اور ہر وقت دستیاب ہوگا جوکہ باآسانی کہیں سے بھی خریدا جا سکتا ہے یاد رہے کہ حکومت پنجاب نے اسٹام پیپرز ختم کرکے وائٹ پیپرز کا اجراء کردیا جوکہ اب کسی بھی لائسنس یافتہ اسٹام فروش سے خریدا جاسکتا ہے اگر سائل خود بھی ای اسٹام ویب سائیڈ پر چالان بناکر پنجاب بنک میں جمع کراکر وائٹ پیپرز خرید سکتا ہے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں