اشتہاری ملزم کے ساتھیوں نے چھاپہ مارنے کے لیے آںے والی پولیس ٹیم پر ہی حملہ کر دیا

ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے نقدی اور اے ٹی ایم کارڈز بھی چھین لیے،اہلکاروں کے دانت اور انگلیاں بھی توڑیں،ساتھی ملزم کو بھی چھڑا کر لے گئے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 15 جنوری 2022 13:44

اشتہاری ملزم کے ساتھیوں نے چھاپہ مارنے کے لیے آںے والی پولیس ٹیم پر ہی حملہ کر دیا
لودھراں(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 جنوری 2022ء) : لودھراں میں ملزمان نے پولیس ٹیم پر حملہ کرکے اہلکاروں کی انگلیاں اور ناک توڑ دی۔جیو ٹی وی کے مطابق لودھراں میں ملزمان نے پولیس اہلکاروں کی دردگت بنا دی۔اشتہاری ملزم کی گرفتاری کے لیے جانے والی پولیس پارٹی پر ملزم کے ساتھیوں نے حملہ کر دیا۔حملہ آوروں نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں۔

اشتہاری ملزم ہیبت خان کی گرفتاری کے لیے کونڈی میں ایک ٹیوب ویل پر چھاپہ مار کر اسے قابو کر لیا گیا تاہم اس دوران ٹیوب ویل کے کمرے میں چھپے ملزم کے 19 ساتھیوں نے پولیس اہلکاروں پر حملہ کر دیا۔پولیس حکام کے مطابق ملزمان نے پولیس اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں۔ایک کانسٹیبل کی انگلی جب کہ دوسرے کا دانت توڑ دیا۔ملزمان نے پولیس اہلکاروں سے نقدی اور اے ٹی ایم کارڈز بھی چھین لیے اور اشتہاری ملزم کو بھی چھڑا کر لے گئے۔

(جاری ہے)

پولیس نے 19 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار کارروائیوں کا آغاز کر دیا ہے۔ دوسری جانب سرگودھا میں ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ڈاکو پولیس مقابلہ میں مارا گیا۔جس سے اسلحہ اور موبائل فونز برآمد کر کے نعش ہسپتال منتقل کر دی گئی۔حکام نے پولیس مقابلہ کی رپورٹ طلب کر کے کاروائی کا حکم دیتے ہوئے مقتول کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

زرائع کے مطابق سرگودھا کے علاقہ شاہین آباد کے چک 124 شمالی کے قریب ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کا پولیس پارٹی نے تعاقب کیا تو مقابلہ بن گیا جس میں ایک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے جاںبحق ہو گیا جس کی نعش چھوڑ کر دیگر ساتھی پولیس کے گھیرا کے باوجود رات کی تاریکی کا فایدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہو گے۔ پولیس نے مقتول ڈاکو سے اسحلہ اور مسروقہ موبائل فونز برآمد کر کے نعش پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی۔جس کی شناخت اور دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے۔حکام نے پولیس مقابلہ کی رپورٹ طلب کر کے کاروائی کا حکم دے دیا اور مقتول ڈاکو کے ساتھیوں کی گرفتاری کے لئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دیں۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں