14 سالہ نوجوان کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف

بیٹے کو منصوبہ بندی سے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور قتل کے بعد لاش کو گھر میں لٹکا کر خودکشی کا تاثر دیا گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 26 فروری 2022 16:08

14 سالہ نوجوان کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف
لودھراں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26 فروری 2022ء) : 14 سالہ نوجوان کو اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔جیو نیوز کی رپورٹ کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ لودھراں میں پیش آیا جہاں 14 سالہ نوجوان کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔گیارہ ماہ بعد فرانزک رپورٹ آنے کے بعد مقتول کی والدہ کی مدعیت میں قریبی رشتہ دار کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

مقتول کی والدہ کا کہنا ہے کہ بیٹے کو منصوبہ بندی سے اجتماعی زیادتی کے بعد قتل کیا گیا اور قتل کے بعد لاش کو گھر میں لٹکا کر خودکشی کا تاثر دیا گیا۔پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔دوسری جانب بیدیاں روڈ پر تین افراد نے مبینہ طور پر خاتون کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ بیدیاں روڈ کی رہائشی خاتون رات کے وقت رکشے میں سفر کر رہی تھی کہ راستے میں رکشہ خراب ہو گیا۔ اسی دوران قریب سے گزرنے والے کار سواروں نے اکیلی خاتون کو دیکھ کر اسے اپنے ساتھ بٹھانے کی کوشش کی جس پر رکشہ ڈرائیور نے بھی مزاحمت کی تاہم تینوں افراد خاتون کو زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا او رنا معلوم مقام پر لے جا کر مبینہ طو رپر باری باری زیادتی کا نشانہ بنایا ۔

بتایاگیا ہے کہ تینوں افراد خاتون کو مبینہ طور پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد رنگ روڈ پر چھوڑ کر فرار ہو گئے ۔ اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جس نے خاتون کے بیان کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا ہے ۔ بتایا گیاہے کہ ہیئر پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ سی سی پی او لاہور نے واقعہ کا نوٹس لیے ہوئے ایس پی کینٹ کو ملزمان کی فوری گرفتار ی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی ۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں