دانیہ ملک کا اپنے خلاف عدالت میں درخواست دائر ہونے پر ردِعمل سامنے آ گیا

میرے خاوند نے مجھے معاف کردیا تھا اس نے کہا تھا کہ میری بیوی کیلئے گھر کے دروازے کھلے ہیں،کہاں لکھا ہے کہ خاوند بیوی کو معاف کردے اور اس کے مرنے کے بعد زمانہ بیوی کی گرفتاری کے پیچھے لگ جائے۔دانیہ ملک کے عدت میں ہونے کی وجہ سے خاتون نے پیغام جاری کیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 20 جون 2022 15:31

لودھراں ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 20 جون 2022ء ) سابق رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت حسین کی تیسری اہلیہ دانیہ ملک نے اپنے خلاف عدالت میں درخواست دائر ہونے کے بعد ردعمل دیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دانیہ ملک جن کی جانب سے دعویٰ کیا جارہا کہ وہ عدت میں ہیں تاہم ان کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی گئی ہے جس میں ایک خاتون دانیہ کی طرف سے پیغام دے رہی ہیں۔

خاتون نے بتایا کہ دانیہ اس وقت عدت میں ہے اور اس کا کہنا ہے کہ میرے خاوند نے مجھے معاف کردیا تھا، وہ ایک بہت بڑا عالم تھا اور اس نے کہا تھا کہ میری بیوی کیلئے گھر کے دروازے کھلے ہیں، انتقال سے چار روز قبل بھی اس نے کہا تھا کہ میں صلح کرنا چاہتا ہوں۔دانیہ نے کہا کہ کہاں لکھا ہے کہ خاوند بیوی کو معاف کردے اور اس کے مرنے کے بعد زمانہ بیوی کی گرفتاری کے پیچھے لگ جائے، اب کیسی گرفتاری، ایسا کون سا قانون ہی خاص طور پر میڈیا لوگوں میں نفرت پھیلا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ویڈیو میں کہا گیا کہ باقی سوالوں کے جواب دانیہ عدت کے بعد دے گی۔ دانیہ ملک کے خلاف ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی جنوبی کی عدالت میں ایک سماجی تنظیم کی جانب سے درخواست دائر کی گئی ہے جس میں مؤقف اپنایا گیا کہ عدالت وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی ای) کو دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کا حکم دے کیونکہ اس نے عامر لیاقت کی نازیبا ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل کی ہیں۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ ایف آئی اے سائبر کرائم دانیہ شاہ کے خلاف کارروائی کرے کیوں کہ دانیہ نے پوری دنیا میں پاکستان کی خواتین کی عزت مجروح کی ہے اور پاکستانی خواتین کے سر شرم سے جھک گئے ہیں ۔خیال رہے کہ عامر لیاقت حسین کا انتقال 9 جون بروز جمعرات کو ہوا اور ان کی تدفین 10 جون کو عبداللہ شاہ غازی کے مزار کے احاطے میں کی گئی تھی۔  

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں