لودھراں سے بہاولپور اسپیڈو بس سروس بحال کر دی گئی

بدھ 7 نومبر 2018 14:07

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 نومبر2018ء)سبسڈی نہ ملنے پر 15 اکتوبر کو بند کی جانے والی اسپیڈو بس سروس کو دوبارہ بحال کردیا گیا، پہلی بس لودھراں سے مسافروں کو لے کر بہاولپور روانہ ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لودھراں اور بہاولپور کے درمیان چلنے والی اسپیڈو بس سروس کوڈپٹی کمشنر لودھراں رائوامتیاز نے افتتاح کرکے دوبارہ بحال کر دیا ۔ڈپٹی کمشنر رائو امتیازنے کہا کہ اسپیڈو بس سروس اب مستقل چلتی رہے گی جس سے شہری اوربالخصوص طلبا و طالبات کو اسلامیہ یونیورسٹی جانے کیلئے دوبارہ سے صاف ستھری اور سستی بس سروس میسر آسکے گی۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں