لودھراں ،ْآئل ٹینکر میں لیکج، علاقہ سیل

پیر 9 جولائی 2018 14:22

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جولائی2018ء) لودھراں میں ستلج ٹول پلازہ کے قریب آئل ٹینکر میں کنکشن پائپ پھٹنے کی وجہ سے لیکج پیدا ہوگئی ،ْریسکیو اہلکاروں نے علاقے کو سیل کرکے امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔

(جاری ہے)

ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی سے 48 ہزار لیٹر پٹرول لے کر لاہور جانے والا آئل ٹینکر ستلج ٹول پلازہ کے قریب کنکشن پائپ پھٹنے سے لیک ہوگیا ،ْآئل ٹینکر کو سڑک سے اتار کر نزدیکی قبرستان میں کھڑا کرکے علاقہ کو سیل کر دیا گیا ہے ۔آخری اطلاعات تک آئل ٹینکر کی لیکج بند کرنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری تھا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں