لودھراں، یوم آزادی کے سلسلہ میں مختلف کھیلوں کے انعقاد کاشیڈول جاری

منگل 7 اگست 2018 22:46

لودھراں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 07 اگست2018ء) ڈسٹرکٹ آفیسرسپورٹس طار ق محمود نے کہا ہے کہ جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف کھیلوں کا شیڈول جاری کر دیا ہے، انہوں نے نیو اسٹیڈیم میں کھیلوں کے شیڈول کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ 7اگست کو 5بجے جمنازیم ہا ل میں کراٹے۔

(جاری ہے)

آج 8اگست کو 10بجے رگبی بوائے اور شام 5بجے تائیکوانڈو ، کل9اگست کو 10بجے رگبی گرلز، 10اگست کو 11بجے بیڈمنٹن اور 10بجے والی بال ، 11اگست کو 10بجے اتھلیٹکس،11اگست کو 4بجے فٹ بال ٹورنامنٹ اور 14اگست کو 5بجے میونسپل اسٹیڈیم لودھراں شہر میں کبڈی میچ ہونگے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں