لودھراں میں بکروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے 5افراد زخمی ،65بکرے ہلاک

بدھ 8 اگست 2018 22:36

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 08 اگست2018ء) لودھراں میں بکروں سے بھرا ٹرک الٹنے سے 5افراد زخمی اور 65بکرے ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لودھراں میں خانیوال روڈ پر بکروں سے بھرا ہوا منی ٹرک الٹنے سے ٹرک میں سوار 5افراد زخمی جبکہ 65بکرے ہلاک اور بڑی تعداد میں زخمی بھی ہوئے ہیں ، ٹرک میں سوار زخمی ہونے والے 5افراد کو لودھراں کے ڈسٹرکٹ ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے جہاں ان کی طبی امداد جاری ہے بکروں سے بھرا ہوا ٹرک لودھراں سے اسلام آباد میں فروخت کیلئے لایاجارہاتھا ۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں