پارک میں بچوں کیلئے تفریح کا خاص اہتمام کیا جائے، ڈپٹی کمشنر لودھراں

بدھ 28 نومبر 2018 23:53

لودھراں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 نومبر2018ء) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمدنے لودھراں چلڈرن پارک کا دورہ کیا۔ پارک میں بچوں کی تفریح اور دیگر سہولیات کاجائزہ لیا۔ اس موقع پر میونسپل آفیسر انجینئر خالد وڑائچ اور دیگر افسران بھی انکے ہمراہ تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے چلڈر ن پارک کی نو تعمیر شدہ آبشار کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے کہاکہ شہر کی خوبصورتی ، حفظان صحت کے لئے خوشگوار ماحول اور پارک کی شادابی کے لئے آبشار کو چالو کیا جائے اور آبشار کو نباتات سے قدرتی شکل میں ڈھالا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارک میں بچوں کیلئے تفریح کا خاص اہتمام کیا جائے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں