عوامی نمائندے عوامی مسائل حل کریں،میاں راجن سلطان پیرزادہ

منگل 25 دسمبر 2018 19:28

لودھراں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2018ء) عوامی نمائندے عوامی مسائل حل کریں بلدیاتی ادارے اپنا وقت پورا کریں گے تمام منتخب عوامی نمائندے قابل فخر ہیں۔سب کو ساتھ لے کر چلیں گے خواتین کے لئے تینوں تحصیلوں میں سلائی سنٹر بنائیں گے۔کینال ویو پارک کا نام تبدیل کرنے کی قرارداد منظور چیئرمین میاں راجن سلطان پیرزادہ کا خطاب۔

کنوینئر ذیشان مجید جھنڈیر نے اجلاس منعقد کیا۔

(جاری ہے)

عدنان خان جوئیہ ، محبوب خان بلوچ ،ملک طارق آرائیں ،ملک اشفاق اقبال وہوچہ، خالدہ رزاق اور روبینہ ناز کا اظہار خیال صحافی اور وکلاء کالونی کے لئے بھی قراردادپیش۔ تفصیل کے مطابق ضلع کونسل کا اہم اجلاس زیر صدارت چیئرمین ضلع کونسل راجن سلطان پیرزادہ منعقد ہوا ۔لودھراں کی تاریخ میں پہلی بار کینال ویو پارک میں ضلع کونسل کا اجلاس ہوا جسے سراہا گیا ۔

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ تمام منتخب ممبران ہمارے لیے باعث فخر ہیں ہمیں سب کو ساتھ لے کر چلنا ہے تمام ترقیاتی فنڈز مساوی تقسیم ہونے چاہیں لیکن جہاں مسائل زیادہ ہیں وہاں فنڈز بھی زیادہ دیے جاتے ہیں بہاولپور ٹول پلازہ پر ٹیکس کی ادائیگی ختم کرانے کا عدنان جوئیہ نے مطالبہ کیا۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں