لودھراں کے داہی قصبہ منڈھالی موڑ میں موجود گورنمنٹ ہائی سکول بہترین طریقے سے علم کی شمع روشن کرنے لگا

منگل 25 دسمبر 2018 20:00

لودھراں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 دسمبر2018ء) لودھراں کے داہی قصبہ منڈھالی موڑ میں موجود گورنمنٹ ہائی سکول کا جو لودھراں میں بہترین طریقے سے علم کی شمع روشن کرتے ہوئے ہیرے پیدا کرنے لگا ہے اس تعلیمی ادارے کے ہیڈماسٹر ملک سہیل صاحب ایک تعلیم یافتہ شخصیت نے پاکستان میں تبدیلی کی طرح اس سکول میں بھی تبدیلی کا نعرہ سچا کر دکھایا،ہیڈماسٹر منڈھالی موڑ سکول ملک سہیل سے قبل اسی گورمنٹ سکول کی تعداد چار سو تھی حیران کن امر ہے کے اس سکول کے محلقہ علاقہ جات میں قریبی آبادی نہ ہونے کے برابر ہے دور دور سے تعلیم حاصل کرنے کیلئے والدین اپنے بچوں کو اس تعلیمی درسگاہ میں اچھے نظام کی بدولت تعلیم دلانے پر خوش نظر آتے ہیں۔

ملک سہیل ہیڈماسٹر صاحب نے اس سکول کا نقشہ ہی محنت کرتے ہوئے تبدیل کردیا ہے اس وقت گورمنٹ ہائی سکول منڈہالی موڑ بہترین طریقے سے ترقی کہ سفر پر گامزن ہے۔

(جاری ہے)

سیکورٹی کے انتظامات بہترین طریقے سے مکمل طور پر ہوتے ہوئے نظر آتے ہیں لیب کا بھترین نظام موجود ہر کلاس کے طلباء کو ایک ایک پیریڈ دیا جاتا ہے جس سے طلباء میں ایک بہترین نکھار پیدا ہوتا ہوا نظر آتا ہے، ملک سہیل ہیڈماسٹر نے رات دن محنت کرتے ہوئے چار سو والی طلباء کی تعداد کو رات دن ایک کرتے ہوئی800 تک پہنچایا ہے اس وقت سائنس لیباریٹری بھی سکول میں موجود ہے، جس پر بہترین طریقے سے پریکٹیکل کرایا جا رہا ہے اسی طرح اس سکول میں جناب پاکستان کی شان لودھراں کی عوام کیلئے انسانی شکل میں بطور فرشتہ ثابت ہونے والے لیڈر جہانگیر خان ترین صاحب کی خاص شفقت مہربانی سے دس لاکھ روپے کی لبریری بھی عطیہ کی گئی، جہاں آج بھی طالبات ملکی صورتحال سمیت دیگر معلوماتی زندگی پر جنرل نالج پر اسٹڈی کرتے ہوئے نظر آتے ہیں ۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں