پاسکو افسران پاسکو سنٹرز پر گندم خریداری کے نظام کی شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنائیں‘ڈپٹی کمشنر

بدھ 17 اپریل 2019 18:44

لودھراں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر رائوا متیاز احمد نے پاسکو افسران اور اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ پاسکو سنٹرز پر گندم خریداری کے نظام کی شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنائیں۔ انہوںنے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں پاسکو کی طرف سے ضلع میں گندم خریداری کے انتظامات کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں پاسکو زونل ہیڈ سجاد حسین خاں، پی ایم او لودھراں عملدار شاہ ، اسسٹنٹ کمشنر لودھراں عبدالطیف خان، اسسٹنٹ کمشنر کہروڑپکا اشفاق حسین سیال ، سیکرٹری مارکیٹ کمیٹی الطاف الرحمن خان اور دیگر افسران موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر رائو امتیاز احمد نے مزیدکہاکہ پاسکو کی فہرستوں کی نگرانی اور باردانہ سپلائی کی نگرانی مقامی اسسٹنٹ کمشنر کے نمائندے کریں گے اور پاسکو آفیسر ز کسانوں کیلئے تمام سہولیات کو 21اپریل تک مکمل کریں۔

(جاری ہے)

پاسکو کے زونل ہیڈ سجاد حسین نے خاں نے بتایاکہ ضلع لودھراں میںپاسکو 10لاکھ 50ہزا ر بوری گندم خریداری کر گی جس کیلئے دونوں تحصیلوں کہروڑپکا اور لودھراں میں پندرہ پرچیز سنٹرز قائم کر دیئے ہیں۔ انہوںنے مزیدکہاکہ 22اپریل سے 24اپریل تک درخواستیں وصول کی جائیںگی ۔ 25اپریل کو قرعہ اندازی کی جائے گی اور 25اپریل صبح 10بجے تک ٹوکن لگایا جاسکے گا۔ انہوںنے کہا کہ 26اپریل سے باردانہ جاری کریں گے جبکہ گندم کی لوڈنگ ان لوڈنگ موسم کے مطابق ہو گی ۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں