بجلی چوروں کا تعاقب جاری رکھا جائے،ڈپٹی کمشنرلودھراں

بدھ 17 اپریل 2019 18:48

لودھراں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اپریل2019ء) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے کہاہے کہ بجلی چوروں کا تعاقب جاری رکھا جائے اور اٴْن کے مقدمات کی خصوصی پیروی کی جائے تاکہ بجلی چوری کی مذموم روایات کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں ماہانہ انسداد بجلی چوری کمیٹی میں بجلی چوری کے انسداد کے لئے کوششوں کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر، ایس ای میپکو ، ایکسین میپکواور دیگر متعلقہ آفیسر ز بھی موجود تھے۔ ایس ای میپکونے بتایاکہ اب تک ضلع لودھراں میں بجلی چوروں کے خلا ف 470مقدمات درج ہو چکے ہیں اور بجلی چوری میں ملوث 200افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ بجلی چوروں سے بجلی ریونیو کے طور پر 70لاکھ 64ہزار روپے سے زائد ریونیو بھی وصول کیا جا چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں