لودھراں، دنیاپور کے نواحی علاقہ میں 18 ایکڑ سے زائد فصل جل کر راکھ ہو گئی

منگل 23 اپریل 2019 19:55

لودھراں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اپریل2019ء) دنیاپور کے نواحی علاقہ319 ڈبلیو بی میں آگ کی شدت کے باعث اب تک 18 ایکڑ سے زائد فصل مکمل جل کر راکھ ہو گئی،آگ نے آم کے باغ کو بھی لپیٹ میں لے لیا، جبکہ آگ کی شدت کے باعث اردگرد کی فصلیں بھی آگ کی لپیٹ میں آگئی آگ کی شدت بہت زیادہ ہونے کے باعث اپنی مدد آپ کے تحت بھی امدادی کارروائیاں نہ ہوسکی جبکہ ضلع بھر میں صبح سے آگ لگنے کا یہ پانچواں واقعہ ہونے کے باعث ریسکیو 1122 کی تمام فائر بریگیڈ کی گاڑیاں مصروف ہونے کی وجہ سے بھی امدادی کارروائیاں شروع نہ ہوسکی جس کی وجہ سے مزید کئی ایکڑ فصلیں فصلیں جلنے کا خدشہ ہے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں