بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس مانیٹرنگ جاری رکھے، کمشنرلودھراں

ہفتہ 18 مئی 2019 14:48

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر راؤا متیاز احمدنے کہا ہے کہ بجلی چوری کی روک تھام کیلئے ٹاسک فورس مانیٹرنگ جاری رکھے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ موقع پر پکڑے جانے والے بجلی چوروں سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے۔ انہوں نے یہ بات آج یہاں اپنے دفتر کے کمیٹی روم میں بجلی چوری کے انسداد کیلئے ٹاسک فورس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلا س میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو مس حمیرا ارشاد، ایکسین میپکو عامر رشید، سپیشل برانچ کے نمائندے خالد محمود اور ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن رحیم طلب نے شرکت کی۔ ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے ایکسین میپکو کو ہدایت کی کہ وہ گلی محلوں میں لٹکتی تاروں اور زمین پر پھیلی بجلی کی تاروں کا فوری خاتمہ کریں اور بجلی کے میٹر بھی بچوں کی پہنچ سے اوپر لگائیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ملک جمیل ظفر نے کہاکہ بجلی چوروں کے خلاف فوری ایف آئی آر درج ہو رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ بجلی چوروں سے حکومتی ریونیو کے نقصان کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے۔ ایکسین عامر رشید نے بتایاکہ ضلع میں اب تک 524ایف آئی آر درج ہو چکی ہیں جبکہ62اندارج کے مراحل میں ہیں۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ اب تک بجلی چوروں سے 72لاکھ15ہزار روپے سے زائد ریونیو بھی وصول کیا جاچکاہے۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں