رواں مالی سال کی 36منظور شدہ سکیموں میں سے مجموعی طور پر 18سکیمیں مکمل ہو چکی ،ڈپٹی کمشنر

پیر 20 مئی 2019 15:28

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 مئی2019ء) ڈپٹی کمشنر راؤ امتیاز احمد نے کہا ہے کہ ضلع میں عوامی مفاد عامہ کی رواں مالی سال کی 36منظور شدہ سکیموں میں سے مجموعی طور پر 18سکیمیں مکمل ہو چکی ہے۔ جن پر ابتک 337.316ملین روپے خرچ ہو چکے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ان منصوبہ جات بارے تفصیلی بتاتے ہوئے کہاکہ سکول ایجوکیشن کی 6سکیمیں، امور نوجوانان کی 2، 12سکیمیں واٹر سپلائی اور سینی ٹیشن کی12، سوشل ویلفیئر کی 1، روڈز کی 12، پبلک بلڈنگز کی 2اور ایک سکیم لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ سے متعلق ہیں۔ انہوں نے مزید بتایاکہ رواں مالی سال کی نیو اے ڈی پی میں لوکل گورنمنٹ کی 8سکیموں پر کام جاری ہے۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں