ریسکیو1122لودھراں کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری

جمعہ 6 مارچ 2020 16:14

ریسکیو1122لودھراں کی ماہانہ کارکردگی رپورٹ جاری
لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 مارچ2020ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر سید ماجد احمد کی جانب سے جاری کی گئی ماہانہ کارکردگی رپورٹ کے مطابق پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122لودھراں کو گزشتہ ماہ فروری میں کل 36ہزار 806 ٹیلی فون کالز موصول ہوئیں جن میں 1ہزار921کالیں ایمرجنسی سے متعلق تھیں۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق متذکرہ بالا ایمرجنسی کالوں میں 403روڈ ٹریفک حادثات،1ہزار298میڈیکل ایمرجنسی، 12آگ لگنے کے واقعات کی اطلاع کیلئے، 40 کالیں جرائم کے شکار افراد کی طرف سے طبی امداد کیلئے،پانی میں ڈوبنے اور عمارات کے گرنے کی اطلاع سے متعلق ایک ایک کال جبکہ 166کالیں متفرق ایمرجنسی سے متعلق تھیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ریسکیو جوانوں نے 1ہزار926مریضوں کو ریسکیو کیا جن میں سے 386افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں