سیکرٹری آرکائیوز و سروسز کا تحصیل دنیاپور کا دورہ، مراکز خرید گندم کا معائنہ کیا

ہفتہ 9 مئی 2020 17:00

لودھراں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 مئی2020ء) سیکرٹری آرکائیوز و سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب طاہر یوسف نے تحصیل دنیاپور میں محکمہ خوارک کے مراکز خرید گندم کا معائنہ کیا۔ اس موقع ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید محمد عباس شاہ، اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور سید وسیم حسن اور دیگر افسران بھی اٴْن کے ہمراہ تھے۔اسسٹنٹ کمشنر دنیا پور سید وسیم حسن نے بتایا کہ تحصیل دنیا پور میں قائم مراکز خرید گندم پر حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق کاشتکاروں سے گندم کی خریداری شفاف طریقہ سے جاری ہے۔

ا نہوں نے مزید بتایاکہ امسال گندم خریداری مہم2020-21ء کے تحت تحصیل دنیا پور میں محکمہ خوراک کے قائم کردہ سنٹرز پر کاشتکاروں سے 86ہزار800میٹرک ٹن گندم خرید کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید بتایا کہ گندم خریداری مہم میں کاشتکاروں سے آخری دانہ تک گندم خرید کی جائے گی۔ اس موقع پر سیکرٹری آرکائیوز پنجاب طاہر یوسف نے گندم خریداری سنٹر پر اًن لوڈنگ کے دوران گندم کے تھیلوں کا موقع پر وزن کرایا اور نمی کا تناسب چیک کیا۔

انہوں نے گند م خرید مراکز پر کاشتکاروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات اور کورونا سے بچاؤ کے سلسلے میں اٴْٹھائے جانے والے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔ بعد ازاں سیکرٹری آرکائیوزپنجاب نے تحصیل دنیا پور کے سپیشل ایجوکیشن سنٹر میں قائم فیلڈ ہسپتال کا بھی معائنہ کیا۔ اس موقع پر اس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر منصور احمد نے صوبائی سیکرٹری کو تحصیل بھر میں کورونا وائرس سے بچاؤ اور متاثرہ مریضوں کے علاج و معالجہ کے حوالے سے کیئے جانے والے اقدامات بارے تفصیلی بریفننگ دی۔ سیکرٹری آرکائیوز و سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب طاہر یوسف نے کورونا وائرس کے حوالے سے تحصیل بھر میں کیئے جانے والے اقدامات کو سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں