اسسٹنٹ کمشنر لودھراں نے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 8دکانیں سیل کر دیں

جمعہ 10 جولائی 2020 19:36

لودھراں۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 جولائی2020ء) اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف کا کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر دکانداروں کے خلاف ایکشن جاری،8 دوکانیں سیل۔

(جاری ہے)

اسسٹنٹ کمشنر کلیم یوسف نے کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر مین بازار، بہاولپور روڈ، جی ٹی روڈ، برائلر مارکیٹ کے اچانک دورے کئے اور ماسک و گلوز نہ پہننے والے، سینیٹائزرز نہ رکھنے والے اور گاہکوں کے درمیان سماجی فاصلوں کو برقرار نہ رکھنے والے دکانداروں کی 8دوکانوں کو سیل کردیا گیا، جن دوکانوں کو سیل کیا گیا ہے ان میں صدیق کریانہ سٹور، سلیم الیکٹرک سٹور، اکمل سپیئر پارٹس، آصف موبائل شاپ، اویسی آٹوز، نزاکٹ آئلز، کرمانوالہ الیکٹریشن اور پوشاک محل پوائنٹ 2 شامل ہیں۔

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں