لودھراں سے لاپتا خاتون کا قاتل شوہر نکلا

ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر ہی لاش کے ٹکڑے برآمد

ہفتہ 19 جون 2021 19:03

لودھراں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جون2021ء) لودھراں سے لاپتا خاتون کا قاتل اس کا شوہر نکلا جس نے بیوی کو غیرت کے نام پر بے دردی سے مار ڈالا۔پولیس کے مطابق لودھراں کے علاقے کہروڑپکا سے لاپتا خاتون کو اس کے شوہر نے غیرت کے نام پر قتل کیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق ملزم نے بیوی کے ٹکڑے کرکے تندور میں جلادئیے ، ملزم کی گرفتاری کے بعد اس کی نشاندہی پر ہی لاش کے ٹکڑے برآمد کیے گئے۔پولیس کے مطابق ملزم نے چند روز قبل مقتولہ کے والد سے کہا کہ ان کی بیٹی بھاگ گئی ہے جس پر مقتولہ کے والد نے اپنے داماد پر بیٹی کے قتل کے شبہ کا اظہار کیا، ملزم کوحراست میں لے کر تفتیش کی تو اس نیاعتراف جرم کرلیا۔

متعلقہ عنوان :

لودھراں میں شائع ہونے والی مزید خبریں